• news

انقلاب مارچ کی اجازت ملنے پر کنٹینرز کے حصار میں محصور مقامی رہائشیوں اور پولیس اہلکاروں نے سکھ کا سانس لیا

لاہور(نامہ نگار) پاکستان عوامی تحریک کو انقلاب مارچ کی اجازت ملنے پر کنٹینرز کے حصار میں محصور مقامی رہائشیوں کے ساتھ ساتھ پولیس اہلکاروں نے بھی سکھ کا سانس لیا۔ عوامی تحریک کے منہاج القرآن سیکرٹریٹ واقع ماڈل ٹائون ایکسٹینشن سے ملحقہ علاقے ماڈل ٹائون، فیصل ٹائون، گارڈن ٹائون و دیگر علاقوں کو میلوں دور سے کنٹینرز لگا کر سیل کرنے سے مقامی رہائشی ایک ہفتے سے یہاں قید ہوکر رہ گئے تھے جبکہ وہ شدید پریشانی کے علاوہ خوف اور خدشات کا شکار تھے۔ اس کے علاوہ وہاں ڈیوٹی پر تعینات اہلکار بھی دن رات ڈیوٹی پر اس ’’مصیبت‘‘ پر پریشان دکھائی دیتے تھے۔

ای پیپر-دی نیشن