• news

وزیراعظم، شہباز شریف اور نثار سمیت پارٹی رہنما رابطے میں رہے

لاہور (این این آئی) وزیراعظم محمد نواز شریف، وزیراعلیٰ شہباز شریف اور وزیرداخلہ چودھری نثار علی خان سمیت دیگر پارٹی رہنما آزادی مارچ اور انقلاب مارچ کی روانگی اور سکیورٹی کے معاملات پر رابطے میں رہے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ شہباز شریف نے وزیراعظم نواز شریف کو آزادی مارچ اور انقلاب مارچ کے شرکاء کو پرامن راستہ دینے اور سکیورٹی انتظامات بارے آگاہی دی۔ شہباز شریف اور نثار علی خان کے درمیان بھی رابطہ ہوا جس میں مجموعی صورتحال زیر بحث آئی۔ جبکہ پارٹی کے مرکزی رہنما و وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق بھی آزادی مارچ اور انقلاب مارچ کے حوالے سے قیادت سے رابطے میں رہے۔

ای پیپر-دی نیشن