• news

اسلام آباد میں ایشیا کے سب سے بلند 215 فٹ اونچے پول پر اور کوئٹہ میں کوہ مردار پر 35 فٹ لمبا پرچم لہرایا گیا

اسلام آباد/ کوئٹہ (این این آئی+ بیورو رپورٹ) وفاقی ترقیاتی ادارہ (سی ڈی اے) نے ایشیا میں سب سے بلند 215  فٹ اونچے پول پر قومی پرچم لہرا دیا۔ اسی طرح زیرو پوائنٹ میں پودوں اور پھولوں کے مختلف رنگ سے پاکستان کا نقشہ تیار کر کیا گیا۔ ایئر پورٹ سے ریڈ زون تک کے علاقے کو خوبصورت قومی پرچموں اور جھنڈیوں سے سجایا گیا۔ بیورو رپورٹ کے مطابق کوئٹہ کوہ مردار پہاڑ پر بلوچستان ہاکینگ نے 25 فٹ چوڑا اور 35فٹ لمباپاکستانی پرچم لہرایا۔ کوہ مردار کے پہاڑ پر جس جگہ یہ پرچم لہرایا گیا ہے یہ زمین سے 2000فٹ کی بلندی پر واقع ہے۔ اس پرچم کو کوہ مردار پہاڑ پر لگانے کا مقصد یہ تھا کہ بلوچستان کے عوام کی 14اگست کے حوالے سے محبت کو اجاگر کیا جائے۔

ای پیپر-دی نیشن