• news

تحریک انصاف کے کارکنوں نے عمران خان کیلئے بنائے جانیوالے بلٹ پروف کنٹینر کا دروازہ توڑ دیا، شاہ محمود قریشی کی برہمی

لاہور (آئی این پی) تحریک انصاف کے کارکنوں نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور دیگر قائدین کیلئے بنائے جانیوالے بلٹ پروف کنٹینر کا دروازہ توڑ دیا‘ شاہ محمود قریشی غصہ میں آ کر کارکنان  پر  برہم  ہو گئے جبکہ کارکنوں نے  شاہ محمود قریشی کے خلاف نعرے بازی شروع کر دی تاہم پارٹی قائدین کی مشاورت کے بعد معاملہ رفع دفع ہو گیا۔ جمعرات کے روز پنجاب اسمبلی کے سامنے سے جب تحریک انصاف کا آزادی مارچ روانہ ہو رہا تھا تو اس وقت تحریک انصاف کے کارکنوں کی بڑی تعداد نے عمران خان سے ملاقات کیلئے  بلٹ پروف کنٹینر کے اوپر جانے کی کوشش کی اور اسی دوران کارکنوں کی د ھکم پیل سے کنٹینر کا دروازہ توڑ دیا جس پر شاہ محمود قریشی انتہائی غصہ میں آ  کر کارکنوں  پر برہمی کا اظہار شروع کر دیا جس پر کارکنوں نے بھی شاہ محمود قریشی کے خلاف احتجاج کیا۔

ای پیپر-دی نیشن