• news

شیخ رشید تحریک انصاف کے آزادی مارچ میں جا پہنچے ’’جماں جنج نال‘‘ کی پھبتی پر شرمسار ہو گئے

لاہور (خصوصی رپورٹر + خبر نگار + سٹاف رپورٹر)  پاکستان تحریک انصاف کے آزادی مارچ کے آغاز پر عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کو تحریک انصاف کے قائدین  کے ساتھ اگلی صف میں جگہ نہ مل سکی وہ دوسری صف میں کھڑے تھے۔  ایک ستم ظریف  نے ان پر’’ جماں جنج نال ‘‘کی پھبتی  کسی جس پر شیخ رشید احمد شرمسار ہو گئے۔ تحریک انصاف  کے قائدین کی صف  میں شامل  ہونے کی ناکام کوشش پر  وہ خود بھی زیادہ خوش نہیں لگتے تھے اور انکی کیفیت  کچھ یوں تھی کہ  تو مان نہ مان میں تیرا  مہمان۔

ای پیپر-دی نیشن