• news

جاوید ہاشمی پنجاب اسمبلی کے سامنے آزادی مارچ میں شامل ہو گئے، عمران نے ’’انقلابی‘‘ نام دیدیا

لاہور (خصوصی رپورٹر+ خبر نگار+ سٹاف رپورٹر) تحریک انصاف کے صدر مخدوم جاوید ہاشمی نے لانگ مارچ میں زمان پارک کی بجائے پنجاب اسمبلی کے سامنے سے شرکت کی‘ عمران خان نے جاوید ہاشمی کو باغی کے بعد ’’انقلابی‘‘ کا نیا  خطاب دیدیا۔کنٹینر پر آنے کے بعد خود سیڑھیوں سے جاوید ہاشمی کو اوپر چھت پر لے کر آئے۔ جب عمران خان نے جاوید ہاشمی کو دیکھا تو ان کو انقلابی کا نام دیتے ہوئے کہا کہ کارکنو پیچھے ہٹ جائو انقلابی کو آگے آنے دو۔

ای پیپر-دی نیشن