• news

رانا ثناء اللہ پھر میدان میں‘ وزیر اعلی اور گورنر پنجاب کی زیر صدارت اجلاس میں شرکت صورتحال سے نمٹنے کیلئے مشورے دیئے

لاہور(آئی این پی) حکو مت پنجاب نے سانحہ منہاج القرآن کے مبینہ مرکزی کردار سابق صوبائی وزیر رانا ثناء اللہ خان  کو  اپنی مدد کیلئے بلا لیا‘ وزیر اعلی اور گورنر پنجاب کی صدارت میں ہونیوالے اجلاس میں شرکت کی اور حکومت کو مشورے دیتے رہے‘‘صوبائی قانون رانا مشہود احمد خان کی عدم شر کت ۔ ذرائع کے مطابق جمعرات کے روز ڈاکٹر طاہر القادری کے انقلاب مارچ کے معاملے پر وزیر اعلی اور گورنر پنجاب نے ہنگامی اجلاس طلب کیا جس میں گورنر‘ وزیر اعلی اور چیف سیکرٹری کے علاوہ دیگر افسران شریک ہوئے اور اس اجلاس کیلئے رانا ثناء اللہ خان کو خصوصی طور پر بلایا گیا جنہوں نے طاہر القادری کو بھی انقلاب مارچ کرنے کی اجازت دینے کا مشور دیا۔

ای پیپر-دی نیشن