• news

حکومت کے دن گنے جا چکے ہیں میاں برادران سیاسی ساکھ بچانے کیلئے مستعفی ہو جائیں: مسرت شاہین

اسلام آباد (آن لائن) پاکستان تحریک مساوات کی چیئرپرسن مسرت شاہین نے کہا ہے کہ دھاندلی زدہ حکومت کے دن گنے جا چکے ہیں۔ میاں براداران اب اپنی سیاسی ساکھ بچانے کیلئے خود مستعفی ہو جائیں۔ مڈٹرم انتخابات کے انعقاد کیلئے شفاف عبوری سیٹ اپ کا موجود ہونا نہایت ضروری ہے۔ لاکھوں لوگوں نے سڑکوں پر نکل کر ثابت کر دیا ہے کہ وہ اپنا حق چھین لینا اچھی طرح سے جانتے ہیں۔  صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت نے  راستے بند کر کے ایک ہفتے  سے کروڑوں پاکستانیوں کو گھروں میں محصور کر دیا ہے۔ نااہل حکمرانوں نے عوام کے آزادی کے دن کو کنٹینر زدہ بنا دیا۔

ای پیپر-دی نیشن