آزادی مارچ: تحریک انصاف کے کارکنان کا حکومت کیخلاف انوکھا احتجاجی مظاہرہ
لاہور (آئی این پی) پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان کا پارٹی چیئرمین عمران خان کے حق میں اور حکومت کے خلاف انوکھا احتجاجی مظاہرہ‘ تحریک انصاف کے کارکنان عمران خان کی رہائش گاہ کے سامنے نہر کے پانی میں کھڑے ہو کر احتجاج اور نعرے بازی کرتے رہے۔ جمعرات کے روز تحریک انصاف کے کارکنوں کی کثیر تعداد نے عمران خان کی رہائش گاہ کے سامنے گزرنے والی کینال نہر میں کھڑے ہو کر احتجاجی مظاہرہ کیا جبکہ اس موقع پر کارکنان عمران خان کے حق میں اور شریف برادران کے خلاف نعرے بازی کرتے رہے جبکہ مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈ بھی اٹھا رکھے تھے جن پر آزادی مارچ کے حق میں نعرے اور عمران خان کی تصاویر پرنٹ تھیں۔