یوم آزادی، گوگل نے اپنے ہوم پیج پر شکرپڑیاں میں واقع پاکستان مانومنٹ کی تصویر آویزاں کردی
اسلام آباد (این این آئی) پاکستان کی 68 ویں یوم آزادی پر گوگل پاکستان نے اپنے ہوم پیج پر شکرپڑیاں کے سرسبزوشاداب تفریحی مقام پر واقع پاکستان مانومنٹ کی تصویر پوسٹ کردی۔گوگل پاکستان کی ویب سائٹ پر کھلتے پھول کی شکل کے پاکستان مانومنٹ کی دل آویز تصویر اپنے پرکشش طریقے سے لگائی گئی کہ دیکھنے والوں کو اپنی طرف متوجہ کرلیتی ہے۔ شکرپڑیاں کے سب سے اونچے مقام پر بنائی گئی یہ قومی یادگار انسانی فن تعمیر کا ایک عظیم شاہکار ہے جو ملک کے چاروں صوبوں اور تین ریاستوں کی نمائندگی کرتا ہے۔
یوم آزادی/ گوگل