سیالکوٹ میں نوجوان قتل اہل محلہ کا تعاقب کمرے کو آگ لگا دی ملزم دم گھٹنے سے ہلاک
سیالکوٹ (نامہ نگار) سیالکوٹ کے تھانہ بیگووالہ کے علاقہ میں دیرینہ دشمنی پر ملزمان نے فائرنگ کرکے اٹھارہ سالہ لڑکے کو قتل کر دیا۔ لوگوں نے فرار ہونے والے ملزم کو بھی مار ڈالا۔ پولیس کے مطابق قصبہ ٹیکووالہ کا اٹھارہ سالہ ارسلان اپنی حویلی کی چھت پر کھڑا تھا کہ نذیر وغیرہ نے فائرنگ کرکے ارسلان کو شدید زخمی کر دیا اور موقع سے فرار ہو گئے۔ اہل خانہ اور اہل محلہ نے ملزمان کا تعاقب کرنا شروع کر دیا۔ ایک ملزم نذیر نے کمرہ میں چھپ کر اندر سے کنڈی لگا لی جس پر لوگوں نے کمرہ کو تیل چھڑک کر آگ لگا دی جس کے نتیجہ میں نذیر دھواں سے دم گھٹنے سے کمرہ میں ہی ہلاک ہو گیا جبکہ ارسلان بھی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ بتایا گیا ہے دونوں پارٹیوں کے درمیان مقدمہ بازی چل رہی تھی جبکہ مقتول ارسلان کا والد ارشد بھی پہلے قتل ہو چکا ہے۔
سیالکوٹ/ قتل