پراکسی وار کے بارے میں مودی کا بیان مسترد‘ بھارت مذاکرات کی حمایت کرینگے : امریکہ
واشنگٹن (نمائندہ خصوصی) امریکہ نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے اپکستان پر پراکسی وار کے الزامات مسترد کرتے ہوئے پاکستان اور بھارت کے درمیان مذاکرات کی حمایت کا اعادہ کیا ہے۔ امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان میری ہارف نے پریس بریفنگ میں کہا کہ ہم نے بھارتی وزیراعظم کے کمٹنٹس دیکھے ہیں اور جیسا کہ ماضی میں ہم پاکستان اور بھارت میں مذاکرات کی حوصلہ افزائی کرتے رہے ہیں۔ اب بھی اسے جاری رکھیں گے۔ ترجمان نے کہا ہم دونوں جانب سے تعاون اور مذاکرات کو مزید مضبوط بنانے کیلئے تمام مثبت اقدامات کا خیر مقدم کرتے ہیں