• news

انڈر 23 قومی فٹبال ٹیم بھارت بحرین کے دورہ پر آج روانہ ہو گی

لاہور(سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس)قومی انڈر 23 فٹ بال ٹیم بھارت اور بحرین کے خلاف دوستانہ میچ کھیلنے کے لئے آج لاہور سے روانہ ہو گی۔بھارت اور بحرین کا دورہ کرنے والی قومی ٹیم  کی قیادت کلیم اللہ کو سونپی گئی ہے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں ثاقب حنیف، احسان اﷲ، مزمل حسین، محمد احمد، محمد سہیل، محمد بلال، نوید احمد، فیصل اقبال، احسان اﷲ، محسن علی، امجد حسین، صدام حسین، بلاول الرحمان، محمود خان، محمد ریاض، شیر علی، منصور خان، محمد عادل، محمد ذیشان، عبدالسلام، محمد سلمان اور شیر محمد بلوچ شامل ہیں جبکہ ٹیم آفیشلز میں محمد شملان ہیڈ کوچ ،محمد حسین ٹیم منیجر،تنویر احمد اسٹنٹ کوچ  اور ڈاکٹر مہدی فزیو شامل ہیں۔
ٹیم اپنے دورے کے ابتدائی مرحلے میں بنگلور میں دو نمائشی میچ کھیلے گی جس کے بعد وہ دوستانہ سیریز کھیلنے کے لئے بھارت سے براہ راست بحرین کے لئے روانہ ہو گی۔

ای پیپر-دی نیشن