• news

پاکستان سپورٹس کی دنیا میں بڑی طاقت بن کر ابھرے گا : عثمان انور

لاہور(سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس) ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب عثمان انور نے کہا ہے کہ مستقبل میں پاکستان سپورٹس کی دنیا میں بہت بڑی طاقت بن کر ابھرے گا۔ آزادی کے حوالے سے اپنے بیان میںجوانوں سے کہا کہ وہ اپنی تمام تر توجہ تعلیم اور مثبت سرگرمیوں پر مرکوز کریں، نوجوان پاکستان کا قیمتی سرمایہ ہیں اور ان کے لئے یہ بہترین وقت ہے کہ وہ اپنے ٹیلنٹ کا اظہار قومی اور بین الاقوامی سطح پر کریں، عثمان انور نے کہا کہ پاکستانی یوتھ میں ہر شعبہ زندگی میں بھرپور ٹیلنٹ موجود ہے ضرورت صرف اس امر ہے کہ اس کا درست استعمال کیا جائے، ان کو مناسب رہنمائی اور بہترین سہولتیں فراہم کی جائیں۔ حال میں ہونیوالے پنجاب یوتھ فیسٹیول میں نوجوانوں نے اپنے ٹیلنٹ کا بہترین اظہار کیا ہے،پنجاب یوتھ فیسٹیول میں نوجوانوں نے دنیا کا سب سے بڑا انسانی پرچم بنا کر گینز ورلڈ ریکارڈ بنایا، مستقبل میں ہمارا ارادہ ہے کہ اس سے بھی بڑا پرچم بناکر اپنا ہی ریکارڈ توڑ دیں۔، انہوں نے امید ظاہر کی کہ مستقبل میں پنجاب یوتھ فیسٹیول اور انٹرنیشنل سپورٹس فیسٹیول میں بھی اسی طرح  نوجوان اپنے بھرپور ٹیلنٹ کے جوہر دکھاتے رہیں اور سپورٹس بورڈ پنجاب نوجوانوں کو اسی طرح بہترین مواقع فراہم کرتا رہے گا۔

ای پیپر-دی نیشن