• news

آزادی مارچ پر پتھراؤ‘ بھارتی اور مغربی میڈیا نے بریکنگ نیوز چلائی

اسلام آباد (آئی این پی ) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے آزادی مارچ پر پتھراؤ کو بھارتی اور مغربی میڈیا نے بریکنگ نیوز کے طور پر پیش کیا ۔جمعہ کوگوجرنوالہ میں تحریک انصاف اور مسلم لیگ (ن) کے کارکنوں میں تصادم ہوا ور آزادی مارچ پر پتھراؤ کیا گیا ۔پتھراؤ کی خبر کو بھارتی اور مغربی میڈیا نے بریکنگ نیوز کے طور پر پیش کیا ۔برطانوی نشریاتی ادارے نے کہا کہ عمران خان کے آزادی مارچ پر پتھراؤ کیا گیا جبکہ بھارتی میڈیا نے کہا کہ عمران خان کے آزادی مارچ پر پتھراؤ کیا گیا۔

ای پیپر-دی نیشن