آزادی مارچ کے شرکاء کی ویگن اُلٹ گئی، 2 کارکن جاں بحق 15زخمی
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) آزادی مارچ میں شریک پی ٹی آئی کے کارکنوں کی ویگن اُلٹنے سے دو افراد جاں بحق اور 15زخمی ہو گئے۔ ایدھی ذرائع کے مطابق نعشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ حادثہ لوک ورثہ کے قریب بارش کے باعث پھسلن سے پیش آیا۔