آخری ٹیسٹ، بھارتی شیر 148 رنز پر ڈھیر، 8 ڈبل فگرمیں داخل نہ ہو سکے
لندن (سپورٹس ڈیسک) بھارتی کرکٹ ٹیم انگلینڈ کے خلاف پانچویں اور آخری ٹیسٹ میچ کے پہلے دن 148 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ بھارتی شیر ایک بار پھر گھر سے باہر ڈھیر ہو گئے۔ 8 کھلاڑی ڈبل فگر میں داخل نہ ہو سکے جبکہ 2 کو صفر کی خفت کا سامنا کرنا پڑا۔ کپتان دھونی 82 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ مرالی وجے 18، گوتم گھمبیر صفر، پجارا چار، ویرات کوہلی 6، راہنی صفر، سٹیورٹ بینی 5، ایشون 13، بھنیشور کمار 5، ارون ایک سکور پر آؤٹ ہوئے۔ اشانت شرما 7 رنز پر ناٹ آؤٹ رہے۔ پہلی وکٹ 3، دوسری 10، تیسری 28، چوتھی 28، پانچویں 36، چھٹی 44، ساتویں 68، آٹھویں 79، نویں 90 رنز پر گری۔ آخری وکٹ 148 پر گری۔ جارڈن اور ووکنیر نے تین تین، اینڈرسن اور براڈ نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔ انگلینڈ نے پہلی اننگز میں بغیر کسی نقصان کے 62 رنز بنا لئے۔ کپتان ایلسٹر کک 24 اور رابسن 33 رنز بنا کر کھیل رہے ہیں۔