• news

بچوں کیلئے ’’گیٹ ان ٹو رگبی‘‘ پروگرام کے تحت ٹریننگ کیمپ

لاہور(سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس) جشن آزادی کے موقع پر پنجاب رگبی ایسوسی ایشن اور ڈی ایچ اے سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کے زیراہتمام ڈیفنس رگبی سٹیڈیم لاہور میں رگبی فیسٹیول ہوا جس میں بچوں کیلئے ’’گیٹ ان ٹو رگبی‘‘ پروگرام کے تحت رگبی ٹریننگ  کیمپ کا اہتمام کیا گیا  اور لاہور اور ڈی ایچ اے کے درمیان رگبی کا ایک نمائشی رگبی میچ کھیلا گیا۔ بچوں کے ٹریننگ پروگرام کے بعد لاہور رگبی فٹ بال کلب اور ڈی ایچ اے رگبی فٹ بال کلب کے درمیان جشن آزادی کے موقع پر ایک نمائشی میچ بھی کھیلا گیا۔ ڈی ایچ اے نے میچ 21-5 سے جیتا۔ برقی قمقموں کی روشنی میں کھیلے گئے اس میچ کے موقع پر خواتین اور بچوں کی ایک بڑی تعداد بھی موجود تھی۔

ای پیپر-دی نیشن