• news

خواتین کو ترجیحی بنیادوں پر سی این جی دی جائے: پاکستان اکانومی واچ

اسلام آباد (ثناء نیوز) پاکستان اکانومی واچ کے صدر ڈاکٹر مرتضیٰ مغل نے کہا ہے کہ ملک بھر میں خواتین کو ترجیحی بنیاد پر سی این جی فراہم کی جائے تاکہ انکے مسائل کم ہو سکیں۔ اس ضمن میں سی این جی سٹیشنز پر خواتین کے الگ لائنیں بنائی جائیں۔ خواتین ملکی آبادی کا 52 فیصد ہیں۔ مگر گاڑیاں چلانے والی خواتین کم ہیں اور انہیں لائنوں میں گھنٹوں انتظار نہیں کروایا جا سکتا۔ انہوں نے کہا سی این جی کی صنعت آمریت میں پھلی پھولی جبکہ جمہوریت نے اسکا بیڑا غرق کر دیا۔ مشرف دور میںپنجاب میں سی این جی ہفتہ میں 168گھنٹے جبکہ پیپلز پارٹی کے دور میں ہفتہ میں 72گھنٹے دستیاب تھی جبکہ انتخابی ریلیوں کے دوران سی این جی سٹیشنز سے لائنیں ختم کرنے کے دعوے کرنے والی مسلم لیگ ن کے دور میں مہینے میں 72 گھنٹے فراہمی کا ریکارڈ قائم کیا گیا۔
پاکستان اکانومی واچ

ای پیپر-دی نیشن