• news

ملکی ترقی اور استحکام کیلئے دن رات محنت کرنا ہو گی: ڈاکٹر اسد اسلم

لاہور (نیوز رپورٹر) کنگ ایڈورڈ یونیورسٹی آرٹ اینڈ فوٹو گرافر سوسائٹی کے زیر اہتمام قومی ملی نغموں کا مقابلہ گزشتہ روز وائس چانسلر اور پرو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اسد اسلم خان کے زیر انتظام منعقد ہوا۔ پروفیسر ڈاکٹر اسد اسلم نے سٹوڈنٹس اور مقابلے میں حصہ لینے والوں سے اپنے خطاب میں کہا کہ بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح اور مفکر پاکستان علامہ اقبال کے ویژن کو سامنے رکھ کر ملک کو تری کے راستے پر ڈالنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے بزرگوں نے ملک پاکستان کی تخلیق کیلئے بہت قربانیاں دیں۔ ہمیں ملک کی ترقی اور استحکام کیلئے دن رات محنت کرنا ہو گی۔ قومی نغموں کا مقابلہ تیسرے سال (ایم بی بی ایس)کے طالب علم عبید نے جیت لیا۔

ای پیپر-دی نیشن