ای او بی آئی کے پنشنروں کی ماہانہ رقم دس ہزار روپے کی جائے ، آئمہ محمود
لاہور( خصوصی رپورٹر) ویمن ورکرز آرگنائزیشن کی ڈائریکٹر اور معروف مزدور رہنما آئمہ محمود نے کہا ہے کہ سیاسی جماعتوں کی پنجہ آزمائی بخیر وخوبی اپنے انجام کو پہنچ جائے گی ۔ سیاسی رہنما بھی ورکنگ ویمنز کے مسائل حل کروا نے میں اپنا اپنا حصہ ڈالیں ۔ آئمہ محمود نے مزید کہا کہ ای او بی آئی کے پنشنروں کی ماہانہ رقم 10 ہزار روپے کرکے حکومت مزدور پیشہ افراد کی دعائیں لے ۔