وزیراعظم فلسطینی مسئلہ پر امت کو متحد کریں: لبنیٰ چودھری
لاہور (خصوصی رپورٹر) پیپلزپارٹی ہیومن رائٹس ونگ پنجاب کی نائب صدر لبنیٰ چودھری ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ غزہ میں اسرائیل کے فلسطینیوں پر مظالم کے خلاف برطانوی مسلم وزیر سعیدہ وارثی نے نے مستعفی ہو کر عالم اسلام کو بھی غیرت دلائی ہے۔ گزشتہ روز اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نوازشریف کو اس مسئلے پر اسلامی ممالک کی کانفرنس بلانے کا اہتمام کرنا چاہیے۔