مسلم لیگ ن خواتین کے حقوق کی محافظ ہے ، طیبہ فاروق
لاہور( خصوصی رپورٹر) مسلم لیگ (ن) ورکرز آرگنائزیشن کی آرگنائزنگ سیکرٹری طیبہ فاروق نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کی حکومت خواتین کے حقوق کی محافظ ہے گزشتہ روز آرگنائزیشن کی خواتین کارکنوں کے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ خواتین کا وفد بہت جلد اپنے مسائل حل کروانے کے لیے وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف سے ملاقات کرے گا ۔ اجلاس سے نائلہ عمر، زاہدہ امداد ، غزالہ نصرت بیگ اور غزالہ خان نے بھی خطاب کیا ۔