پرویز الٰہی کی پریس کانفرنس جھوٹ کا پلندہ ہے: راشدہ یعقوب شیخ
ٓلاہور( لیڈی رپورٹر) پارلیمانی سیکرٹری برائے ویمن ڈویلپمنٹ راشدہ یعقوب شیخ نے کہا ہے کہ پرویز الٰہی کی پریس کانفرنس جھوٹ کا پلندہ ہے ۔ وہ روزپریس کانفرنس کرکے خود کو میڈیا میں زندہ رکھنے کی کوشش کررہے ہیں۔ عمران خان اب ق لیگ کے ساتھ مل کر جمہوریت کے خلاف سازشیں کررہے ہیں۔عوام پرویزالٰہی کے جھوٹے وعدوں کی حقیقت خوب جانتے ہیں۔ پرویزالٰہی کے دورحکومت میں ترقیاتی منصوبوں کے نام پر قومی وسائل کو بیدردی سے لوٹا گیا۔