حکمرانوں نے ملک میں خانہ جنگی کا ماحول بنا دیا ، سیمل کامران
لاہور( لیڈی رپورٹر) ن لیگ پنجاب کی سیکرٹری اطلاعات سیمل کامران نے کہا ہے کہ حکمرانوں نے ریاستی طاقت کا بے رحمانہ استعمال کرکے قوم کو سول نا فرمانی پر مجبور کر دیا ہے ۔ اپوزیشن کی تحریک کو کچلنے کیلئے کئی گلو بٹ بھی میدان میں اتار دیئے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ حکمرانوں نے ملک میں خانہ جنگی کا ماحول بنا دیا ہے ۔ پر امن عوام پر گولیاں چلانے والے جمہوری حکمران نہیں ہو سکتے ۔ شہر سیل کرکے جذبوں کے سمندر کے سامنے بندھ نہیں باندھا جا سکتا ۔