قوم نے انتشار کی سیاست مستردکردی: میر ایاز نجیب
لاہور (خبرنگار) مسلم لیگ ن کے رہنمائوں میر محمد ایاز مجیب اور رحیم ننھابھائی نے کہا ہے کہ نوازشریف کی قیادت پر پوری قوم کو اعتماد ہے۔ حکومت کے خلاف تمام مارچ ناکام ہو گئے۔ عوام کو مسلم لیگ ن کی قیادت سے پیار ہے۔ نوازشریف اور شہبازشریف نے ہمیشہ عوامی خدمت کو اولین ترجیح بنایا ہے یہی وجہ ہے کہ قوم نے سیاسی شعبدہ بازی کو مسترد کر دیا۔ انقلاب اور لانگ مارچوں میں لوگوں کی مایوس کن شرکت سے یہ بات ثابت ہوئی ہے کہ قوم نے انتشار کی سیاست کو مسترد کر دیا ہے۔ عوام کو ترقی اور خوشحالی کا مارچ پسند ہے۔ جو صرف مسلم لیگ ن ہی کر رہی ہے۔