پنجاب ایجوکیشن فائونڈیشن کے پارٹنر سکولوں میں یوم آزادی کی تقریبات کا انعقا د
لاہور( سٹاف رپورٹر) پنجاب ایجوکیشن فائونڈیشن کے مختلف تعلیمی منصوبوں سے منسلک سکولوں میں یوم آزادی کے حوالے سے ہم نصابی سرگرمیوں اور کھیلوں کے مقابلوں کا انعقاد کیا گیا ۔ ان مقابلوں میں طلبا و طالبات نے بھرپور شرکت کی ۔ یوم آزادی کی مناسبت سے منعقدہ تقاریب میں طالب علموں کے لئے خصوصی لیکچر کا اہتمام بھی کیا گیا جس میں طالب علموں کو قیام پاکستان کے مقاصد کے بارے میں آگاہی دی گئی ۔ پنجاب ایجوکیشن فائونڈیشن کے پارٹنر سکولوں میں تقاریب یوم آزادی 31 اگست تک جاری رہیں گے ۔