• news

شالامار ہسپتال میں دماغی امراض سے متعلق میڈیکل کیمپ، آگاہی لیکچر

لاہور (پ ر) شالامار ہسپتال میں گذشتہ روز شعبہ امراض دماغ، اعصاب کے زیراہتمام فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ کیمپ میں آنے والے مریضوں کو ڈاکٹرز نے مرگی، گردن توڑ بخار، پٹھوں کا درد، دمہ اور اعصابی کمزوری جیسی بیماریوں اور ان کے بچائو سے متعلق احتیاطی تدابیر بتائیں۔ ہسپتال کے آڈیٹوریم میں خصوصی لیکچر کا اہتمام کیا گیا تھا۔ پروفیسر ڈاکٹر مجیب الرحمان عابد بٹ نے لوگوں کو ان بیماریوں سے متعلق بتایا۔ ان کا کہنا تھا کہ ان بیماریوں کی بڑی وجہ مریضوں میں آگاہی کا نہ ہونا ہے۔ چیف آپریٹنگ آفیسر پروفیسر احمد وسیم یوسف نے بھی لیکچر کے شرکاء سے خطاب کیا۔ مریضوں کو مفت طبی مشورے ٹیسٹوں کی سہولت کے ساتھ ادویات بھی مفت دی گئیں۔

ای پیپر-دی نیشن