PP139 کے زیر اہتمام جشن آزادی کی پُر وقار تقریب کا انعقاد
لاہور( خصوصی رپورٹر) مسلم لیگ (ن) PP139 کے زیر اہتمام امجد نذیر بٹ صدر کے آفس میں پُر وقار تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔ جس میں بلال یاسین کی خصوصی شرکت کے علاوہ محمود الحسن ملک ، میاں امجد حسین بلو ، محمد علی گجر ، چوہدری سلیم ، حاجی یامین ، رانا سہیل ، میاں اکبر ، کاشف چوہدری ، محمد اسلم ، ملک جمشید سرور ، ملک شوکت علی ، سردار نسیم ، صابر طور ودیگر کارکنان ، شعبہ خواتین نے بھرپور شرکت کی ۔ تقریب کے دوران قومی نغموں پر منچلے نوجوانوں نے رقص کیا ۔ میاں نواز شریف ، میاں شہباز شریف کے حق میں زبردست نعرے بازی کی گئی ۔ تقریب میں آزادی کا کیک کاٹا گیا ۔