• news

خوشحالی کا مارچ جاری رہے گا‘ کوئی غلط فہمی میں نہ رہے ہرصورت اقتصادی ترقی کا ایجنڈا پورا کرینگے: نوازشریف

اسلام آباد (ثناء نیوز+آن لائن) وزیراعظم محمد نواز شریف نے واضح کیا ہے کہ کوئی کسی غلط فہمی میں نہ رہے ہم ہر صورت ملکی اقتصادی ترقی کے اپنے ایجنڈا کی تکمیل کریں گے ۔پاکستان میں ترقی اور خوشحالی کا مارچ جاری رہے گا سب قومی ترقی میں  کردار ادا کریں گے، نئے اہم منصوبے قوم کو ترقی کی نئی منزلوں تک لے کر جائیں گے ۔ ان خیالات کا اظہار وزیر اعظم نواز شریف نے  پاکستان چین توانائی مواصلات و دیگر منصوبوں سے متعلق مشترکہ ترقیاتی کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اجلاس میں نئے منصوبوں کے آغاز کی حکمت عملی کا جائزہ لیا گیا۔اس ضمن میں وزیر اعظم نے اب تک کی پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا اور ان منصوبوں پر فوری طور پر کام شروع کرنے کی ہدایات جاری کیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ کراچی موٹر وے سے روزگار کے نئے لاکھوں مواقع بھی پیدا ہوں گے۔ منصوبوں میں کسی صورت رکاوٹ پیدا نہیں ہونے دیں گے  وزیراعظم نے پاکستان کی معاشی ترقی میں دیرینہ دوست کی کاوشوں کی تعریف کی۔ وزیراعظم نواز شریف نے کراچی  ٹو لاہور موٹروے  پر فوری  کام شروع کرنے کا  اعلان  کرتے ہوئے کہا کہ   کراچی ٹو لاہور  موٹروے پاکستانی قوم کو نئی ترقی کی منزل  سے روشناس کرائے گی۔  نواز شریف نے کہا کہ کراچی  ٹو موٹروے  کی تعمیر کے کام  کو فوری  شروع کیا جارہا ہے   موٹروے پاکستان کو نئی منزلوں  تک پہنچائے گی  اور اس سے بے روزگار  عوام کو روزگار حاصل  ہوگا ۔   چین کے تعاون سے    فلاحی اور توانائی منصوبوں  کو بہت جلد مکمل کرینگے   توانائی منصوبوں کی  تکمیل کے بعد پاکستان سے اندھیرے  ختم ہوجائیں  اور ایک روشن  پاکستان  مستقبل میں  عوام کو دیا جائے گا ۔ وزیر اعظم  نے انقلابی  اور آزادی   مارچ کو تنقید  کا نشانے بناتے  ہوئے کہا کہ  دوسرے مارچوں  کے مقابلے میں  مسلم لیگ (ن) کا  ملک میں ترقی اور خوشحالی  کا مارچ جاری رہے گا۔     ہماری حکومت  نے انتخابات سے قبل تمام اقتصادی  ایجنڈا  کی ترقی کی تکمیل  کا ہدف جلد  حاصل کر لے گی۔  

ای پیپر-دی نیشن