وزارت خزانہ نے آپریشن کی کامیاب تکمیل کیلئے 15 ارب روپے کی منظوری دیدی
اسلام آباد (اے پی پی) آپریشن ضربِ عضب کی کامیاب تکمیل کیلئے 15 ارب روپے کی منظوری دے دی گئی ہے۔وزارت خزانہ کی طرف سے ضربِ عضب آپریشن کیلئے منظور کردہ مجموعی رقم میں سے کل وزارت دفاع کو 8 ارب روپے جاری کئے جائیں گے ، بقیہ 7 ارب روپے اس ماہ کے آخر تک دیئے جائیں گے۔ وزارت خزانہ کے ترجمان نے بتایا کہ وزارت دفاع نے اس رقم کے اجرا کی درخواست کی تھی جس کی وزارت خزانہ نے آپریشن کی ضروریات پوری کرنے کیلئے منظوری دیدی۔ ترجمان نے کہا ہے کہ وزارت نے کم بجلی استعمال کرنیوالے صارفین کیلئے ٹیرف سبسڈی کے حوالے سے پاکستان سٹیٹ آئل کی ڈسٹری بیوشن اور آئی پی پیز کیلئے بھی 20 ارب روپے کی منظوری دی ہے تاکہ بجلی کی پیداوار بہتر بنائی جاسکے۔