• news

اسلام آباد کا تیسرے روز بھی ملک بھر سے فضائی رابطہ منقطع، مری اور جڑواں شہروں کا رابطہ بھی ختم، مہنگائی کا طوفان

سکھر (آئی این پی) تحریک انصاف کے آزادی اور عوامی تحریک کے انقلاب مارچ کی وجہ سے اسلام آباد کا ملک بھر سے فضائی رابطہ منقطع رہا۔ سکھرآنیوالی پروازیں منسوخ ہونے سے مسافر پریشان رہے۔  تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے آزادی مارچ اور عوامی تحریک کے دھرنے کے باعث پی آئی اے سمیت مختلف ائرلائنز نے اسلام آباد سے سکھراور کراچی سے سکھر اسلام آباد جانیوالی پروازیں منسوخ کردیں۔ پروازوں کی منسوخی کے باعث اسلام آباد سے سکھر آنیوالے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ اسلام آبا د سے مری کا زمینی رابطہ منقطع ہوگیا ہے، بازاروں میں مہنگائی کی آگ بھڑک اُٹھی، لو گ گھروں میں یر غمال ہوگئے۔ مال کی سپلائی بر وقت نہ ہو نے پر دکانداروں نے روزمرہ اشیاء کو من پسند قیمتوں پر بیچنا شروع کردیا ہے۔ سبزیاں اور دوسری روزمرہ اشیاء کی قلت ہورہی ہے اور جہاں کہیں میسر ہے بھی تو انکی قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہی ہیں، لو گ شدید مشکلات میں پھنسے ہوئے ہیں۔ اسلام آباد میں کام کرنے والے ملازم پیشہ لوگوں کو بہت کڑی مشکلات کا سامنا کر نا پڑ رہا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن