حافظ آباد: بدچلنی کا شبہ، بھائی نے فائرنگ کرکے بہن اور بھانجی کو قتل کردیا
حافظ آباد (نمائندہ نوائے وقت) حافظ آباد کے نواحی گائوں کسوکی میں بھائی نے بدچلنی کے شبہ میں بہن اور بھانجی کو فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا اور فرار ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق شرافت کو مبینہ طور پر اپنی بہن عاصمہ زوجہ احسان اور بھانجی تنزیلہ بی بی دختر احسان کے کردار پر شک تھا جس پر گزشتہ روز ملزم نے اچانک ماں اور بیٹی دونوں پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں وہ دونوں موقع پر ہی دم توڑ گئیں جبکہ ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ پولیس تھانہ کسوکی نے نعشوں کو قبضہ میں لیکر پوسٹمارٹم کیلئے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال پہنچایا اور ملزم شرافت کے خلاف دہرے قتل کے الزام میں مقدمہ درج کرلیا گیا تاحال ملزم کی گرفتار ی عمل میں نہ آسکی ہے۔