• news

منہاج القرآن نے انکم ٹیکس کا دوبارہ تعین، ریکوری نوٹسز ہائیکورٹ میں چیلنج کردئیے

لاہور (وقائع نگار خصوصی) منہاج القرآن نے ایف بی آر کی طرف سے انکم ٹیکس کے دوبارہ تعین اور ریکوری کے نوٹسز کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا۔ ادارہ منہاج القرآن، منہاج ویلفیئر فائونڈیشن اور منہاج ویلفیئر سوسائٹی کی طرف سے دائر تین درخواستوں میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ایف بی آر نے 9 جولائی کو 2010ئ، 2011ء اور 2013ء کے انکم ٹیکس کے دوبارہ تعین کیلئے نوٹس جاری کیا ہے جبکہ 24 جولائی کو بھی دوبارہ تعین کردہ 89 لاکھ سے زائد کی ٹیکس رقم کی 15 دن میں ادائیگی کا نوٹیفکیشن جاری کیا ہے جو غیرقانونی ہے۔ درخواستوںمیں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ انکم ٹیکس آرڈیننس کے سیکشن 122 کی دفعہ 5 کو سیکشن 210 سے متصادم قرار دیکر کالعدم قراردیا جائے جبکہ آرڈیننس کے سیکشن 137 کو بھی غیرقانونی قرار دیا جائے، حتمی فیصلے تک ایف بی آر کو کسی بھی مزید کارروائی سے روکا جائے۔ منہاج القرآن کی یہ تینوں درخواستیں کل 18 اگست کو لاہور ہائیکورٹ میں سماعت کیلئے پیش کی جائیں گی۔

ای پیپر-دی نیشن