• news

فنکشنل لیگ کے امتیاز شیخ بھی متحرک، خورشید شاہ شیخ رشید، سراج الحق سے فون پر رابطے

کراچی (این این آئی) ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال کے باعث وزیراعظم کے معاون خصوصی اور پاکستان مسلم لیگ (فنکشنل) کے رہنما امتیاز احمد شیخ بھی متحرک ہوگئے ہیں۔ انہوں نے گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد، قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ، جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد سے ٹیلیفون پر رابطہ کیا ہے۔ انہوں نے رہنماؤں سے ملک کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا اور معاملات کو افہام و تفہیم سے حل کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ امتیاز شیخ نے کہا کہ وزیراعظم کے استعفیٰ کا مطالبہ غیرآئینی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن