کولمبو ٹیسٹ دوسرا دن: سرفراز احمد کی شاندار سنچری‘ پاکستان 332 پر آئوٹ‘ سری لنکا کی برتری 165 رنز‘ 8 وکٹیں باقی
کولمبو (سپورٹس ڈیسک )سیریز کے دوسرے ٹیسٹ کے تیسرے روز کھیل کے اختتام پر سری لنکا نے دوسری اننگز میں 2 وکٹ پر 177 رنز بنا لیے۔ میزبان ٹیم کو پاکستان کے خلاف 165 رنز کی برتری حاصل ہو گئی۔ سری لنکا کی ٹیم دوسری اننگز میں ابتدائی وکٹوں کے بعد سنبھل گئی۔ اوپنر تھرانگا 45‘کوشال سلوا 17 رنز پر عبدالرحمان کا شکار ہوگئے۔سنگاکارا اورجے وردھنے نے ٹوٹل کو 177 رنز تک پہنچایا۔ سنگاکارا 54 اور جے وردھنے 49 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں۔میزبان ٹیم کی پوزیشن مضبوط ہوگئی ہے۔ اس سے پہلے قومی ٹیم پہلی اننگز میں 332 رنز پر آؤٹ ہوئی تھی۔ وکٹ کیپر سرفراز احمد نے 103 رنز بنا ئے۔ احمد شہزاد نے58 اور اسد شفیق نے 42 رنز بنائے ۔رنگنا ہیراتھ نے کیرئیر بیسٹ نو وکٹیں حاصل کیں۔