• news

شعیب ملک نے بارباڈوس کو کیریبین پریمیئر لیگ کا چیمپئن بنوا دیا

سینٹ کٹس (اے پی پی)  پاکستان کے سابق کپتان شعیب ملک نے  بارباڈوس ٹرائیڈنٹ کو 2014 کیریبین پریمیئر لیگ کا ٹائٹل جتوا دیا۔  بارباڈوس نے گیانا کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی۔  فائنل میں بارباڈوس کی ٹیم نے6 وکٹوں  پر 152 رنز بنائے۔ شعیب ملک نے ناقابل شکست 55 رنز بنائے۔ گیانا نے 15.5 اوورز میں 4 وکٹوں  پر 107 رنز بنائے تھے کہ بارش شروع ہوگئی اور میچ روک دیا گیا۔  ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت بارباڈوس کو 8 رنز سے فاتح قرار دیا گیا۔ محمد حفیظ نے 28 اور لینڈل سمنز نے 20 رنز بنائے جبکہ جیسن ہولڈر نے دو کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ شعیب ملک کو مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔

ای پیپر-دی نیشن