پہلا ون ڈے :جنوبی افریقہ سے زمبابوے کو 93 رنز سے ہرادیا
بلوائیو (سپورٹس ڈیسک) جنوبی افریقہ نے زمبابوے کو تین ایک روزہ میچوں کی سیریز کے پہلے مقابلے میں 93 رنز سے ہرا کر ایک صفر کی برتری حاصل کر لی۔ جنوبی افریقہ نے 3 وکٹوں پر 309 رنز بنائے۔ ہاشم آملہ نے 122 رنز بنائے۔ زمبابوے کی ٹیم آخری اوور میں 216 رنز بناکر آئوٹ ہو گئی۔ کوئنٹن ڈی کاک 63 ڈوپلیسی 59 رنز بناکر نمایاں رہے ہمیش مساکاڈزا 61 اور ولیمز 51 رنز بناکر نمایاں رہے فنگیسو اور عمران طاہر نے تین تین وکٹیں حاصل کیں ہاشم آملہ کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا دوسرا میچ کل کھیلا جائے گا۔