• news

دو روز میں حالات تبدیل ہونیوالے ہیں، حکومت کے ڈی ریل ہونے کا خطرہ بڑھ گیا: آل پاکستان مسلم لیگ

کراچی (ثناء نیوز) آل پاکستان مسلم لیگ کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر محمد امجد نے کہا ہے ملک کی صورتحال سے یہ لگ رہا ہے کہ آئندہ دو روز میں حالات تبدیل ہونے والے ہیں اور حکومت کے ڈی ریل ہونے کا خدشہ بڑھ گیا ہے۔ ملک میں مارشل لاء کے نفاذ کی حمایت نہیں کرتے ہیں تاہم وزیراعظم نواز شریف فوری طور پر استعفیٰ دیں اور فوری طور پر قومی حکومت قائم کی جائے۔
خودمختار الیکشن کمیشن تشکیل دے کر انتخابی اصلاحات کی جائیں۔ پہلے بلدیاتی انتخابات کرائے جائیں اور مقامی حکومتوں کا نظام قائم کیا جائے۔ اس کے بعد عام انتخابات کرائے جائیں۔ جنرل (ر) پرویز مشرف کا ای سی ایل سے نام نکالنے کا معاملہ سپریم کورٹ میں ہے۔ سپریم کورٹ اگر حکم دے کر ان کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ  سے نکالتی ہے تو مشرف کچھ روز کیلئے والدہ سے ملنے بیرون ملک جائینگے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کو کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ پریس کانفرنس میں (ق) لیگ  کے رہنمائوں شہاب الدین شاہ حسینی، نسرین ریاض، رمضان پالاری اور دیگر نے اے پی ایم ایل میں شمولیت کا اعلان کیا۔
آل پاکستان مسلم لیگ

ای پیپر-دی نیشن