• news

سیالکوٹ: برساتی نالوں ایک اور ڈیک میں طغیانی سے سینکڑوں ایکڑ رقبہ زیر آب

سیالکوٹ+ نارووال + سمبڑیال (نامہ گاران) برساتی نالوں ایک اور ڈیک میں طغیانی سے سینکڑوں ایکڑ رقبہ زیر آب آگیا۔ ذرائع کے مطابق کوہ شوالک کے پہاڑی سلسلہ میں بارش کی وجہ سے نالہ ایک میں پانی کا بہاؤ دس ہزار چار سو کیوسک تک جا پہنچا جس کے نتیجہ میں کوٹلی مرلاں کے قریب پانی نالہ سے باہر آجانے سے کھیتوں میں داخل ہو گیا۔ جبکہ پسرور کی حدود سے گزرنے والے نالہ ڈیک میں پانی پندرہ ہزار کیوسک کی حد کو جا پہنچا جس سے پسرور کے دیہات خیری وغیرہ کے کھیتوں میں پانی داخل ہو گیا۔ دونوں برساتی نالوں میں پانی کی سطح بتدریج کم ہوتی ہوئی چھ ہزار کیوسک تک آگئی ہے اور حالات کنٹرول میں ہیں۔ علاوہ ازیں نالہ ڈیک میں قلعہ احمد آباد کے نواحی علاقوں میں پانی آ جانے سے چار دیہاتوں میں پانی گھس گیا ایک دیہات کا زمینی رابط منقطع ہوگیا۔ چند روز جاری ملک اور جموں وکشمیر میں بارشوں سے گذشتہ شب نالہ ڈیک میں ریسکیو1122کے مطابق بیس ہزار کیوسک پانی کا ریلہ گزر  رہا ہے جس سے موضع بلا کا زمینی رابطہ منطقع ہوگیا جبکہ جستی والا، ولیکے اور جبوکے نوادھا کے اردگرد کھیتوں میں اور ایک گائوں میں پانی داخل ہوگیا ریسکیو1122نے اچانک سیلابی پانی میں پھنسے آٹھ افراد کو باحفاطت نکال لیا۔ نالہ ایک میں طغیانی برقرار، دو مقامات سے پانی باہر آجانے سے سینکڑوں ایکڑ دھان کی کھڑی فصل زیر آب کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔ سمبڑیال کے موضع بھوپالوالہ سے گزرنے والا نالہ ایک میں صاحبکے کے مقام پر پانی کے نالہ سے باہر آجانے کے باعث گڈیالہ اور اس کی ملحقہ علاقوں میں کھڑی دھان کی فصل سمیت دوسری فصلیں زیرآب آجانے سے فصلوں کو نقصان پہنچنے کا خدشہ لاحق ہے۔
رقبہ زیر آب

ای پیپر-دی نیشن