• news

پاکستانی فوج نے کنٹر میں 126راکٹ فائر کئے، افغانستان کا پھر الزام

کابل (آئی این پی) افغان حکام نے ایک بار پھر الزام عائد کیاہے کہ پاکستانی فوج نے کنٹر میں 126 راکٹ فائر کیے جس سے 3 مکان تباہ ہوگئے تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔اتوار کو افغان میڈیا کے مطابق صوبائی پولیس چیف عبدالحبیب سید خیل کا کہنا ہے کہ سرحد پار سے پاک فوج کی جانب سے مشرقی صوبہ کنٹر میں 16 گھنٹوں کے دوران 126 راکٹ فائر کیے گئے جو ضلع دنگام کے رہائشی علاقوں میں گرے ۔ متاثرہ علاقوں کے رہائشی اپنے گھر بار چھوڑ کر محفوظ مقامات کی جانب منتقل ہورہے ہیں۔سید خیل نے الزام عائد کیا کہ پاکستانی فوج نے حالیہ دنوں  میں افغان علاقوں میں حملے تیز کردیئے ہیں۔واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی افغان حکام نے پاک فوج کی جانب سے کنٹر پر راکٹ فائر کیے جانے کا الزام لگایا تھا۔

ای پیپر-دی نیشن