• news

روس نواز علیحدگی پسندوں نے یوکرائنی جنگی طیارہ مار گرایا

کیف (اے پی اے) مشرقی یوکرائن میں روس نواز علیحدگی پسندوں نے یوکرائن کا ایک جنگی طیارہ مار گرایا ہے۔ یوکرائن کی فوج کا کہنا ہے کہ مگ29 طرز کے اس طیارے کو لوہانسک میں مار گرایا گیا جبکہ طیارے کا پائلٹ ایجیکشن سیٹ کے ذریعے اپنی جان بچانے میں کامیاب ہو گیا۔ یوکرائن کے وزیر خارجہ پاویل کلیمکین نے یورپی یونین اور مغربی دفاعی اتحاد نیٹو سے فوجی مدد فراہم کرنے کی درخواست کی ہے۔ سابق سوویت جمہوریہ یوکرائن میں تشدد کے خاتمے کے موضوع پر آج جرمن دارالحکومت برلن میں یوکرائن اور روس کے وزرائے خارجہ کے درمیان ملاقات ہونے و الی ہے۔ اس موقع پر جرمن وزیر خارجہ فرانک والٹر  اور اْن کے فرانسیسی ہم منصب لاراں فابیوس بھی موجود ہوں گے۔

ای پیپر-دی نیشن