• news

زمین کی خریداری میں خوردبرد کا الزام نیب خیبر پی کے نے لینڈ ایکوزیشن کلکٹر اور فرنٹ مین کو دوبارہ گرفتار کرلیا

پشاور( آئی این پی ) قومی احتساب بیورو خیبر  پی کینے سوڑیزی پشاور میں ہاؤسنگ سکیم کے لئے زمین کی خریداری میں ایک کروڑ80  لاکھ روپے کی خورد برد کے الزام میںنوید قادر لینڈ ایکوزیشن کلکٹرپراونشل ہائوسنگ اتھارٹی اور محمد آصف فرنٹ مین کو دوبارہ گرفتار کر لیا۔ملزمان پر الزام ہے کہ انہوں نے پراونشل ہائوسنگ اتھارٹی کے اہلکاروں کی ملی بھگت سے قومی خزانے کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچایا۔
 ریونیو ریکارڈکے مطابق ملزم محمد آصف کے نام موضع سوڑیزی پشاور میں کوئی زمین ہی نہیںہے لہٰذا زمین فروخت کر نے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔پراونشل ہائوسنگ اتھارٹی کے اہلکاروں نے محمد آصف کو جعلی طریقے سے مالکِ زمین بنایا اور صحیح مالکان کے بجائے محمد آصف کو رقم کی ادائیگی کی۔ زمین کے جائز مالکان کو ان کا حق اور مناسب قیمت ادا کر نے کی بجائے پراونشل ہائوسنگ اتھارٹی خیبر پی کے کے اعلیٰ عہدیداروں نے ناجائز طورپر ملزم کو اضافی ادائیگی کی جس نے کم قیمت پر مالکان جائیداد سے زمین خریدی اور حکومت کو مہنگے داموں فروخت کی اس طرح کروڑوں روپے کا غبن کیا۔
نیب خیبر پی کے

ای پیپر-دی نیشن