جاوید ہاشمی نے استعفوں کی مخالفت کر دی کور کمیٹی کے اجلاس میں معاملے پر تلخ کلامی
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) تحریک انصاف کی کور کمیٹی کے اجلاس میں جاوید ہاشمی نے استعفوں کی سخت مخالفت کی۔ جاوید ہاشمی نے دریافت کیا کہ کیا استعفوں سے مڈٹرم الیکشن ہو جائیں گے۔ استعفوں سے معاملہ حل نہیں ہوتا۔ استعفے دینے سے پہلے ایک بار اور سوچا جائے۔ جاوید ہاشمی اور کور کمیٹی کے درمیان اس معاملے پر تلخ کلامی ہوئی جس پر وقفہ کیا گیا۔ وقفے کے بعد مکمل ہم آہنگی پائی گئی۔
جاوید ہاشمی/ مخالفت