سیلاب کے ریلے سے ہسپتال سوئمنگ پول میں بدل گیا
نیو یارک (نیٹ نیوز)امریکی ریاست نیبراسکا میں سیلاب کا ریلا ایک ہسپتال کے دروازوں کو دھکیلتا ہوا داخل ہوگیا اور پورے ہسپتال کو تہس نہس کر کے رکھ دیا۔خوش قسمتی سے تمام مریض اور ہسپتال کا عملہ کچھ دیر قبل ہی اوپر کی منزل پر منتقل ہوچکا تھا لیکن ہسپتال کا نچلا حصہ کسی سوئمنگ پول کا منظر پیش کرنے لگا۔