سیاسی صورتحال: پارلیمنٹ ہائوس میں خورشید شاہ کا چیمبر سیاسی سرگرمیوں کا مرکز بن گیا
اسلام آباد (آئی این پی) تحریک انصاف و عوامی تحریک کے دھرنے سے پارلیمنٹ ہائوس میں اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ کا چیمبر سیاسی سرگرمیوں کا مرکز بن گیا۔ اپوزیشن کے مشاورتی اجلاس ختم ہوتے ہی حکومتی وزرا اہم پیغام لیکر اپوزیشن چیمبر پہنچ گئے۔ سید خورشید شاہ کے چیمبر میں اپوزیشن جماعتوں کا تانتا بندھ دیا۔ اپوزیشن لیڈر مسلسل مشاورت کرتے رہے۔ ان کی معاونت کے لئے اعتزاز احسن اور نوید قمر بھی موجود رہے۔ بلوچستان نیشنل پارٹی کے میر حاصل بزنجو، ایم کیو ایم کے حیدر عباس رضوی، اے این پی، جماعت اسلامی، فاٹا اراکین نے بھی مشاورت میں حصہ لیا۔ اپوزیشن کا مشاورتی اجلاس ختم ہوتے ہی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق ‘ وزیر پارلیمانی امور آفتاب شیخ اہم پیغام لے کر خورشید شاہ کے پاس پہنچ گئے۔
خورشید شاہ چیمبر