• news

بغاوت، اشتعال انگیز تقاریر کرنے پر عمران اور شاہ محمود قریشی کیخلاف تھانہ مزنگ میں اندراج مقدمہ کی درخواست جمع

لاہور (نامہ نگار) بغاوت اور اشتعال انگیزتقاریر کرنے پر تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کے خلاف اندراج مقدمہ کیلئے پولیس تھانہ مزنگ میں درخواست جمع کرادی گئی ۔جسٹس پارٹی کے ملک منصف اعوان کی طرف سے تھانہ مزنگ میں جمع کرائی گئی درخواست میں کہا گیا ہے کہ عمران خان اور شاہ محمود قریشی نے ریڈ زون عبور کرنے اور سول نافرمانی کی تحریک شروع کرنے کے اعلانات کر کے آئین پاکستان سے بغاوت کے جرم کا ارتکاب کیا۔ عمران خان اور شاہ محمود قریشی کیخلاف بغاوت کا مقدمہ درج کیا جائے۔ علاوہ ازیں جسٹس پارٹی نے تحریک انصاف کی رجسٹریشن کی منسوخی اور تحریک انصاف سے انتخابی نشان واپس لینے کیلئے الیکشن کمشن میں درخواست دائر کر دی۔ درخواست میں کہا گیا کہ عمران خان نے سول نافرمانی کی تحریک چلانے کا اعلان کر کے پولیٹیکل پارٹیز ایکٹ اور عوامی نمائندگی ایکٹ کی خلاف ورزی کی ہے۔
بغاوت/ مقدمہ

ای پیپر-دی نیشن