• news

فیصل آباد، چنیوٹ: محبوبہ کی بیوفائی سے دلبرداشتہ عاشق سمیت دو نوجوانوں کی خودکشی

فیصل آباد + چنیوٹ (نمائندہ خصوصی+ نامہ نگار) محبوبہ کی بے وفائی سے دلبرداشتہ عاشق نے خودکشی کر لی۔ تاندلیانوالہ کے علاقے چک 651گ۔ب کا 24  سالہ عبدالستار اپنے گاؤں کی عظمیٰ کو پسند کرتا تھا اور شادی کا خواہش مند تھا لیکن گزشتہ روز عظمیٰ نے گھر سے فرار ہوکر اپنے کزن آصف سے کورٹ میرج کر لی جس پر دلبرداشتہ عبدالستار نے گندم میں رکھنے والی گولیاں نگل لیں اور چند گھنٹے بعد چل بسا۔ چنیوٹ سے نامہ نگار کے مطابق گھریلو حالات سے تنگ آکر نوجوان نے اپنے سر میں سریا مار کر خودکشی کر لی۔ محلہ جھرکن کے علاقہ میں بدر منیر عرف علی حیدر نامی نوجوان نے نامعلوم وجوہات پر گزشتہ روز اپنے سر پر سریا مار کر خود کشی کر لی۔

ای پیپر-دی نیشن