• news

اسلام آباد: اقوام متحدہ کے ملازمین کیلئے سکیورٹی الرٹ جاری کر دیا گیا

اسلام آباد (ثناء نیوز) اسلام آباد میں اقوام متحدہ کے ملازمین کیلئے سکیورٹی الرٹ جاری کر دیا گیا،ملازمین کو دھرنوں والے علاقوں سے گزرنے سے گریز کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔اسلام آباد میں اقوام متحدہ کے دفتر کے سکیورٹی ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے ملازمین کیلئے جاری سکیورٹی الرٹ میں کہا گیا ہے کہ دونوں دھرنے زیادہ متحرک ہیں، اسلام آباد میں دھرنوں کے مقامات کے قریب رہنے والے ملازمین محتاط رہیں۔وہ ریلیوں والے علاقوں سے گزرنے سے گریز کریں۔ملازمین اپنی نقل و حرکت بھی محدود کرتے ہوئے بلاضرورت گھروں سے باہر نکلنے سے بھی گریز کریں۔
دھرنے / سکیورٹی الرٹ

ای پیپر-دی نیشن