لاہور : بادامی باغ میں دو گروپوں کی فائرنگ راہگیر سمیت تین افراد قتل
لاہور (نامہ نگار) بادامی باغ میں پرانی دشمنی پر دو گروپوں میں فائرنگ کے تبادلے میں دو افراد ہلاک 3 زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق بادامی باغ کے علاقہ چاہ موتیاں مین بازار میں پرانی دشمنی پر پٹھان گروپ اور عامر بٹ گروپ کے افراد میں فائرنگ کا تبادلہ ہوگیا جس کی زد میں آکر 40 سالہ بلال، 32 سالہ راہگیر ریاست ہلاک ہوگیا جبکہ دو راہگیروں سمیت 3 افراد زخمی ہو گئے۔ سربازار فائرنگ سے بھگدڑ مچ گئی اور علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا، لوگوں نے بھاگ کر اور لیٹ کر جانیں بچائیں۔ اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی، پولیس نے دونوں نعشیں پوسٹ مارٹم کیلئے مردہ خانے جمع کرا دی ہیں۔ پولیس کے مطابق دونوں گروپ جرائم پیشہ ہیں، حملہ آوروں کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔ رات گئے فائرنگ سے زخمی ایک 30 سالہ شخص ہسپتال میں دم توڑ گیا جس کی فوری شناخت نہ ہوسکی۔
2 قتل